پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے لیے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 28 ستمبر کو پی ٹی آئی لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کرلی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں پی ٹی آئی نے لاہور اور اسلام آباد میں جلسہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں