کون کونسے اہم رہنما پی ٹی آئی جلسے میں نہیں پہنچ سکے؟ فہرست آگئی

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کا لاہور کے نواحی علاقہ کاہنہ میں جلسہ ختم ہونے کے وقت تک پی ٹی آئی کے بہت سے صف اول کے رہنما جلسہ گاہ تک ہی نہیں پہنچے، جب پولیس نے جلسہ کا وقت ختم ہونے پر سٹیج خالی کروایا تو بیرسٹر گوہر اور فیصل جاوید دونوں خاموشی سے سٹیج سے نیچے اتر کر اپنی گاڑیوں کی طرف چلے گئے۔

تفصیلات کےمطابق آج لاہور کے علاقہ کاہنہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ میں چئیرمین بیرسٹر گوہر اور فیصل جاوید شامل تھے، جلسے کا وقت دوپہر 3 بجےسے لے کر شام 6 بجے تک دیا گیا تھا، 6 بجتے ہی پولیس نے سٹیج اور پنڈال کو بجلی فراہم کرنے والے جنریٹر بند کر دیئے، فیصل جاوید کا میڈیا کے نمائندوں سے سامنا ہوا تو میڈیا کے نمائندوں نے ان سے جلسہ میں عوام کی بہت تھوڑی تعداد اور بہت سے لیڈروں کے شرکت نہ کرنے کے متعلق سوالات پوچھے تاہم فیصل جاوید یہ کہتے ہوئے وہاں سے چلے گئے کہ آج لواہور کے جلسہ کے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔

آج شام چھ بجے تک پی ٹی آئی کے بہت سے اہم رہنما ا سٹیج تو دور جلسہ گاہ ہی نہ پہنچ سکے ،اسد قیصر ، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور تاحال راستے میں ہی تھے کہ جلسے کا دیا وقت ختم ہوگیا، شیرافضل مروت کو کورونا ہے جس کی وجہ سے لاہور نہ آسکے اور عمر ایوب کی طبیعت خراب ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 43 شرائط کی بنیاد پر شام 3 سے 6 بجے تک جلسے کی اجازت دی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں