ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ

بیجنگ (پی این آئی) چین نے پنشن کی ادائیگی کیلئے خطیر فنڈز کے باعث ہونے والی مالی پریشانی سے بچنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرکے 63سال کر دی۔

“جنگ ” نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ چین کو پینشن ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کم ہوتی آبادی اور عمر رسیدہ ورک فورس کے مسئلے کا سامنا ہے۔جس سے نمٹنے کیلئے چین کی حکومت نے اب ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ سال سے ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں