چیمپئنز ون ڈے کپ سے پہلے 2 کرکٹرز کو بخار ہو گیا

چیمپئنز ون ڈے کپ میں شریک پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور لیگ اسپنر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو طبی معائنے اور ٹیسٹ کے لیے جڑانوالہ روڈ پر نجی اسپتال بھی لے جایا گیا۔دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر اور ڈولفنز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کارکردگی کا مزہ اس وقت آتا ہے جب ٹیم کو فائدہ ہو۔میر حمزہ نے کہا کہ میرا رِدھم اچھا ہے، وکٹس مل رہی ہیں لیکن ٹیم نہیں جیت پا رہی، کوشش ہوگی کہ ٹیم کو بقیہ میچز میں کامیابی دلاؤں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ممکن ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے فرق پڑ رہا ہو، ٹیمیں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہار رہی ہیں، چیمپئنز کپ میں پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، سب کی نظریں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کی طرح وائٹ بال میں بھی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کروں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close