حیدرآباد (پی این آئی) خواجہ سراؤں نے سندھ حکومت سےسرکاری ہسپتالوں میں الگ وارڈز اور ضعیف خواجہ سراؤں کےلیے شیلٹر ہوم فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سرا رہنماعلیشہ نےکہا کہ ہماری خواجہ سرا نوری چندروزقبل سول ہسپتال میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا ہی نہیں عام لوگوں کو بھی بنیادی طبی سہولیات نہیں مل رہیں، قانون موجود ہونے کے باوجود خواجہ سراؤں کو کسی بھی ادارے میں خصوصی سہولیات نہیں دی جاتیں۔انہوں نے بتایا کہ صرف محکمہ پولیس میں خواجہ سرا ڈیسک بنایا گیا ہے دیگر کسی ادارے میں سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔خواجہ سرا علیشہ نے محکمہ بلدیات اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کو خصوصی سہولیات دی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں