اسلام آباد میں معمولی بات پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وجہ کیا بنی؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع ٹاور میں داخلے کے معاملے پر تلخ کلامی کے باعث پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹاور میں داخلے کے معاملے پر گارڈ سے تلخ کلامی کے بعد جھگڑا اور فائرنگ ہوئی۔جاں بحق ہونے والوں میں شہری اور نجی ٹاور کا گارڈ شامل ہیں، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close