پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

کرم ایجنسی (پی این آئی) وسطی کرم کے علاقے مرغان میں رات گئے دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے اور آمد و رفت جاری ہیں، پولیس کے مطابق وسطی کرم مرغان کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے تاہم دہشت گروں کی ابھی تک کسی قسم کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں