سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، درجنوں دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(پی این آئی)یبرکے علاقے وادی تیرہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اگست کو پاک فوج نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں سے فتنہ الخوارج اور ان کے حمایتیوں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اب تک 37 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جاچکا ہے جبکہ 14 دہشت گرد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں امن کی بحالی اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رہیں گے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں