صنم جاوید کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو 10 روز کی راہداری ضمانت دیدی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی راہداری ضمانت درخواستوں پر جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی، عدالت نے 10 روز کی راہداری ضمانت دیدی۔ عدالت نے صنم جاوید کو پنجاب میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ صنم جاوید کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ میری موکلہ کیخلاف ایف آئی آر لاہور اور ایک میانوالی میں درج ہیں۔ جسٹس خورشید اقبال نے وکیل سے استفسار کیا کہ صنم جاوید کی رہائش کو لاہور کی ہے پشاور میں کیا کررہی ہیں، کیا انہیں معلوم ہوا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔

جس پر علی زمان ایڈوکیٹ نے جواب دیا کہ یہ ان کی پہلی درخواست ہے اس سے پہلے کہی پر راہداری ضمانت درخواست نہیں دی۔ صنم جاوید کے وکیل نے موقف دیا کہ موکلہ کو عدالت کے اندر جانے نہیں دیا جارہا اس وجہ سے راہداری ضمانت درخواست یہاں دائر کی، عدالت نے کہا کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دیتے ہیں یہ وہاں پیش ہوجائیں۔ عدالت نے 1 لاکھ ضمانتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 10 دن میں درخواست گزارہ وہاں متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close