عمران خان نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں کو باہر آنے سے منع کر دیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک بار پھر اپنے بیان سے پھر گئے۔

عمران خان نے پہلے کہا کہ روپوش رہنما باہر نکل آئیں اور گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے، اس کا سامنا کریں، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں۔تاہم اب اڈیالہ جیل میں کی گئی گفتگو میں رہنماؤں کو باہر نکلنے سے منع کرتے ہوئے عمران خان نے کہا روپوش رہنما باہر آئے تو اٹھا لیے جائیں گے، اس لیے وہ ابھی باہر نہ نکلیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی پر دہشتگردی میں معاونت کا الزام لگاتی ہے اور کہتی ہے کہ اس نے افغانستان سے لوگوں کو بلا کر پاکستان میں بسایا، کیا بلوچستان میں دہشتگردی پی ٹی آئی کروا رہی ہے؟ عمران خان نے گفتگو میں کہا کہ کچے میں دہشتگردی روکنا کس کی ذمے داری ہے؟ وہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔اڈیالہ جیل میں بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے جلسے سے متعلق کہا کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ضرور ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں