عمران خان کی صحت سے متعلق بیرسٹر سیف کا پریشان کن دعویٰ

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کان کی تکلیف ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور مشق کے لیے ڈمبل بھی چاہئیں، ان کی اپنے بیٹوں سے بات چیت بھی نہیں کروائی جا رہی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا 22 اگست کا جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کارکنوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔خیبر پختونخوا میں پارٹی اختلافات پر مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو ساتھ بٹھائیں اور اختلافات ختم کروائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے طبی ماہرین نے بھی معائنہ کیا تھا اور عمران خان کی صحت کو اچھا قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close