کل سکولوں میں چھٹی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

کراچی(پی این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کل سندھ میں اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولز کی انتظامیہ والدین سے رابطے میں رہیں، اسکول بند ہونے یا چھٹی کی افواہوں اور قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیں۔ خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسہ جاری ہے، آج رات سے شروع ہونے والی شدید بارشیں 31 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، 28 اگست کے بعد مون سون سسٹم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ دادو اور تھرپارکر سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی، مٹیاری میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں اور گلی محلوں میں پانی جمع ہوگیا۔

بھٹ شاہ میں گھرکی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم بھارتی گجرات میں ہے، 29 اگست کی شب جنوبی سندھ میں کراچی اور بدین کے قریب پہنچے گا اور بلوچستان میں مکران ڈویژن کی جانب بڑھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں