محکمۂ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں سے غیر حاضر ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمۂ تعلیم سندھ نے غیر حاضر اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کر لی ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ، تعلقہ ایجوکیشن افسران کو دو روز میں حتمی ڈیٹا فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا، ایف آئی اے نے محکمۂ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا۔غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کئی سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے، محکمۂ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مدد سے غیر حاضر ملازمین کا پتہ لگایا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں