بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بند کر دیاگیا۔

غریبوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی مہنگے اور مارکیٹ کے داموں میں خریدنا پڑے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی یہ سبسڈی غیر اعلانیہ بند کی گئی ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چینی 109 روپے تھی جو اب 155 روپے کلو کر دی گئی، 650 روپے میں ملنے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 1500 روپے کا ملے گا جبکہ 380 روپے والا گھی 450 روپے کلو کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورزکے ذریعے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو پانچ بنیادی اشیاء چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹر افراد کو بھی مہنگے داموں چینی اور گھی ملیں گی۔

چینی 109 روپے فی کلو کی بجائے 160 روپے جبکہ گھی کی قیمت بھی 380 سے بڑھ کر 450 روپے ہوگئی۔ صرف آٹا پر سبسڈی مل رہی ہے، تاہم اس پر یہ سہولت جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔مالی سال 2024-25 ءکے بجٹ میں بھی یوٹیلٹی سٹورزپروزیر اعظم ریلیف پیکج کیلئے50 ارب روپے جبکہ رمضان پیکج کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ ای سی سی نے 15 اگست2024 ءکو وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کی منظوری دی تھی۔ گذشتہ مالی سال بھی وزیر اعظم پیکج کے تحت35 ارب روپے رکھے گئے تھے۔یاد رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں یوٹیلٹی سٹورز پر وزیر اعظم اور رمضان پیکج کیلئے65 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں