ایران حادثہ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران حادثے کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔

4 روز قبل ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں 35 پاکستانی جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے، پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔جس کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق ایران حادثے میں شہید ہونے والے کے خاندان کو 50 لاکھ روپے جبکہ زخمی کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شہدا کی میتوں کو واپس لانےکا مکمل انتظام بھی کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close