پولیس اہلکاروں پر راکٹ لانچرز حملہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رد عمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں پر راکٹ لانچرز حملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو کچے کے علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کردی۔

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل کچے میں حملہ آوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے موثر آپریشن کی بھی ہدایت کی۔

آئی جی ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی واقعہ کی جگہ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close