نتھیاگلی میں نواز شریف کی گاڑی کو شہریوں نے گھیر لیا، پھر کیا ہوا؟

ایبٹ آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے حال ہی میں پنجاب کے شہریوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے کمی کا اعلان کیا جس کے بعد شہریں انہیں ریلیف فراہم کرنے پر سراہ رہے ہیں۔

جس کا ایک ایسا ہی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب وہ اپنے پروٹوکول کے ساتھ نتھیا گلی پہنچی جہاں ان کے چاہنے والوں نے ان کو روک لیا اور سلفیاں بنوائیں۔ سابق وزیراعظم‏ نواز شریف کو گزرتا دیکھ کر نتھیا گلی میں مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے، جس پر ‏نواز شریف نے سڑک کنارے گاڑی روک لی۔‏نوجوانوں نے محمد نواز شریف سے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔موقع پر موجود فیملیز اور خواتین نے بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ تصاریر بنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close