سکول وین پر فائرنگ کا واقعہ ، کتنے بچے جاں بحق ہوگئے؟ انتہائی افسوسناک خبر

اٹک(پی این آئی)اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق بچوں کو اسفند یار ولی اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی عمریں 5 سال 10 سال کے درمیان ہیں جب کہ فائرنگ سے وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے بھی اسکول وین پرفائرنگ کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک فعل ہے، ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close