پاکستان میں سپر بلیو مون آج رات کس وقت نظر آئے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں آج 19 اگست کو سپر بلیو مون ہوگا۔

اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں جبکہ یہ سال کا پہلا سپر مون بھی ہوگا، جس میں چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔۔۔۔ سپارکو کے مطابق 19 اگست 2024 بروز پیر رات 11 بجکر 26 منٹ پر آسمان پر سپر بلیو مون وقوع پزیر ہوگا۔۔۔۔ ”سپر بلیو مون“ دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے۔ یہ انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب ”سپر مون“ اور ”بلیو مون“ کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں۔۔۔۔

یہ اس سال 2024 کا پہلا سپرمون بھی ہے جبکہ اگلے تین سپر مون 18 ستمبر 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو نظر آئیں گے جبکہ 19 اگست کا سپر بلیو مون اس سیزن کا تیسرا بلیو مون ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں