کراچی(پی این آئی)سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتلوں کے استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل کے استعمال پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں پانی کیلئے پلاسٹک کی بوتل کے بجائے جگ اور گلاس استعمال کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں