پی ٹی آئی پنجاب میں بھی دھڑے بندی ہو گئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب بھی پارٹی معاملات پر 2 گروپوں میں تقسیم ہو گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر بنانے پر اختلاف سامنے آیا تھا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک گروپ نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے حافظ فرحت عباس کو تبدیل کرا دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حماد اظہر مخالف گروپ کے علی امتیاز وڑائچ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر ہوئے ہیں۔حماد اظہر نے بھی پنجاب کے معاملات پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر صوبائی صدارت چھوڑ دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری اصغر گجر سے لاہور کی صدارت واپس لینے پر بھی حماد اظہر نے مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں