شیر افضل مروت نے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)شیر افضل مروت کی بانی تحریک انصاف سے ایک دفعہ پھر ملاقات نا ہو سکی ۔ شیر افضل مروت نے میڈیا سے

 

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملنے گیا مگر ملاقات نا ہو سکی، کیس کی سماعت جلد ختم ہونے کے باعث میں ملاقات نا کر سکا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پارٹی میں پرویز خٹک ،فواد چوہدری ،عون چوہدری اور عمران اسماعیل کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ میں جلد سے جلد بانی تحریک انصاف سے ملکر انکوائری کا مطالبہ کرنا چاہتا ہوں ۔ پارٹی میں میرے ساتھ جو کیا گیا اس کی

 

 

انکوائری ہونا بہت ضروری ہے ۔ بانی تحریک انصاف کو میرے خلاف بھڑکایا گیا میرے بارے انکے کانوں میں زہر گھولا گیا ۔ میں مطالبہ کرتا ہوں انکوائری ہو میرے ساتھ ایسا کرنے والے سامنے آئے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف تمام تر انتہائی اقدام اٹھانے کے باجود میں بانی تحریک انصاف کے سامنے مسلہ اٹھاؤں گا ۔ بانی تحریک انصاف کے سامنے میری سٹوری “بلے باز” سے شروع ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں