پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 اگست کو ختم ہوئےکاروباری ہفتے میں 8 کروڑ ڈالر بڑھے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 اگست تک 14.47 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ اس کے اپنے ذخائر 5.11 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.15 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.91 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.31 ارب ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں