وزیراعظم نے اہم شخصیت کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) مختار احمد کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی۔

چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد یکم اگست 2025 تک چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر فائز رہیں گے۔واضح رہے ڈاکٹر مختار احمد نے جولائی 2022 میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کا عہدہ سنبھالا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close