عزیر بلوچ اور ماما کے حوالے سے عدالت کا حکم جاری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی نے رحمٰن ڈکیت پولیس مقابلے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

سرغنہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عدم شواہد پر عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کر دیا۔عزیر بلوچ کے وکیل نے کہا کہ عزیر بلوچ کے خلاف پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں، پراسیکیوشن کے گواہان کے بیان میں تضاد ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف 2009ء میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عزیر بلوچ کے خلاف 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ وکیل نے کہا کہ عزیر بلوچ اب تک 39 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں