30 اکتوبر تک پنجاب میں مریم نواز کی حکومت ختم ہوجائے گی، بڑی پیشنگوئی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون عباس بپی نے کہا ہے کہ لکھ لیں 30 اکتوبر تک پنجاب میں مریم نواز کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

 

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عون عباس نے مریم نواز کی حکومت 30 اکتوبر تک ختم ہونے سے دعویٰ کردیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے عون عباس بپی کے بیان پر رددعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں