مردان (پی این آئی)پولیس سٹیشن بائیزئی پر نامعلوم شرپسند ہینڈ گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل اسامہ شدید زخمی ہوگئے ۔
حملے کے فوراً بعد پولیس نے نامعلوم شرپسندوں پر جوابی فائرنگ کی، تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی پولیس اہلکار اسامہ کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں