تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت تعلیم نے گرمی کی شدت اور حبس کی لہر کے پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 4 اگست تک توسیع کردی ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے اور 5 اگست کو کھلیں گے۔وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close