تازہ ترین

زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات (پی این آئی)سوات، مینگورہ شہراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 97 کلومیٹر تھا جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستات کا بارڈر تھا۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔سوات میں زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں