گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے ٹھندی ٹھنڈی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)لاہور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم میں خوشگوار ہوگیا ۔

تفصیل کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شدید گرمی اور حبس کے بعد اتوار کو موسلادھا ر بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، جیل روڈ اور ڈیوس روڈ پر بادل برس پڑے، غازی روڈ، چونگی امرسدھو، والٹن، قینچی اور اطراف میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔اس کے علاوہ چوبرجی، شادباغ، عامر ٹان، کوٹ لکھپت میں بھی بادل برسے، ماڈل ٹان، فیصل ٹان اور اطراف میں بھی بارش ہوئی۔ایم ڈی واسا نے بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور جلد ازجلد نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب شہر قائد میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر، ملیر، قائدآباد، ماڈل کالونی اور سرجانی ٹان میں بادل برسے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کا کم دبا ئو برقرار رہا تو پیر کو بھی کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش ممکن ہے، پیر کو شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close