محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کل 22 سے27 جولائی کے د وران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے25 جولائی کے دوران راولپنڈی ڈویژن ،اسلام آباد ، مری، گلیات گوجرانوالہ، لاہور،شیخو پورہ ، ساہیوال، جھنگ،میانوالی میں بارشیں متوقع ہے ۔23 سے 24 جولائی کے دوران ملتان،مظفر گڑھ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں بارش ہو سکتی ہے۔ ایڈوئزری میں کہا گیاہے کہ 22 سے24 جولائی کے دوران دیر ،چترال، سوات مالاکنڈ پشاور کوہستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ 22 سے 24 جولائی کے دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد صوابی مردان میں مزید بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ 23 اور 24 جولائی کے دوران خضدار ،قلات ،لسبیلہ، آواران ،زیارت ژوب ،بارکھان ہرنائی ، مٹھی ،سانگھڑ،عمرکوٹ، تھرپارکر ،میرپورخاص ،لاڑکانہ میں بارش کی پیشگوئی ہے ۔22 سے 27 جولائی کے دوران دیامیر ،استور ،سکردو ،گلگت ،گھانچے میں بارشیں ہوں گی،بارشوں کے دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close