احمد شہزاد نے چیرمین پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(پی این آئی)قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے بورڈ پر جانبداری اور غیر منصفانہ طرز عمل کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی سی بی غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی دینے میں ہمشہ ہچکچاہٹ کا شکار رہا ہے، من پسند یا اثر رسوخ کے حامل پلئیرز کو سب کچھ مل جاتا ہے جبکہ دیگر کرکٹرز این او سی کیلئے رُل رہے ہوتے ہیں۔

احمد شہزاد نے لیگ اسپنر شاداب خان کی خراب پرفارمنس کے باوجود انہیں این او سی دینے کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر وہ فوراً نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ مل گیا کیوں؟، کیا پی سی بی میں فیصلہ سازوں میں ان کے کچھ لوگ یا دوست شامل ہیں؟۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ کیلئے نسیم شاہ کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا جبکہ گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، محمد نواز اور محمد عامر تاحال این او سی جاری نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں