پر تشدد مظاہرے، موبائل اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی، ہلاکتیں

ڈھا کا (پی این آئی )بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرگئے۔

پرتشدد واقعات میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔ متعدد شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج تاحال جاری ہے اور طلبہ تنظیموں نے ملک گیر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کا کہا ہے جس کے باعث تمام ادارے بند ہیں جبکہ سپتال اور ہنگامی ادارے فعال ہیں اور صرف ایمبولینس کو گزرنے کی اجازت ہے۔دو روز قبل کوٹہ سسٹم مخالف مظاہرین اور وزیراعظم حسینہ واجد کے حامی طلبہ ونگ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے اور سینکڑوں طلبہ زخمی ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم حسینہ واجد نے ہلاکتوں پر تحقیقات کے لئے عدالتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی طلبہ کو کمروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنرسید معروف نے پاکستانی طلبہ کے لئے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ وہ کیمپس میں اپنے کمروں سے باہر نہ نکلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں