اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ پٹرول پر 2 روپے 41 پیسے ایکس چینج فرق ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ فریٹ مارجن میں ایک روپیہ67 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
پٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر 7 روپے 89 پیسے فی لٹر کیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 51 پیسے فی لیٹر ڈیوٹی بھی عائد کی گئی۔ اسی طرح ہائی سیپڈ ڈیزل پر 2 روپے 19 پیسے ڈیوٹی عائد کرنے کے ساتھ فریٹ مارجن میں بھی ایک روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ڈیزل پر فریٹ مارجن 3 روپے11 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 51 پیسے کر دیا گیا ۔ دستاویز کے مطابق ڈیزل میں 2 روپے 61 پیسے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں