کابل (پی این آئی) افغان صوبے ننگرہار میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبے میں 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 1500 بچے لاپتہ ہیں۔
افغان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، سیلاب نے تباہی میں اضافہ کردیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار کے مختلف اسپتالوں میں 300 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ مال مویشی کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور کچھ دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔خیال رہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد ہیں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں