ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان لڑائی کس بات پرہوئی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی جھگڑے سے متعلق لکھنؤ سُپر جیانٹس کے اسپنر بول پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امت مشرا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان دوریاں ختم ہو گئی ہیں اور جھگڑا بھی ختم ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امت شاہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گمبھیر کی جانب سے بڑے پن کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔واضح رہے آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں آر سی بی اور لکھنؤ سُپر جیانٹس کے درمیان میچ جاری تھا، کہ اسی دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔امت مشرا کی جانب سے بتانا تھا کہ میں اب گوتم گمبھیر سے متعلق اچھی چیزیں دیکھ رہا ہوں، ویرات کوہلی گوتم کی جانب نہیں بڑھا تھا بلکہ گوتم کی جانب سے پہل کی گئی تھی۔

امت مشرہ کی جانب سے مزید بتانا تھا کہ گوتم گمبھیر ویرات کی جانب بڑھے اور کہا کہ تم کیسے ہو، آپ کی فیملی کیسی ہے؟ یوں اس طرح گمبھیر نے کوہلی سے جاری جنگ کو ختم کر دیا ہے۔دوسری جانب کچھ ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ گوتم گمبھیر کی بطور ہیڈ کوچ تعینانی بھی وجہ ویرات کی ریٹائرمنٹ کی وجہ ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں