چیمپئنز ٹرافی2025، سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان کو بڑا چیلنج کر دیا

ممبئی (پی این آئی) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے حفاظتی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں ہندوستان کی شرکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں 44 سالہ ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ اگر حفاظتی صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہے تو کیا ہندوستان اپنے کھلاڑیوں کو بھیجے گا۔غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو چیلنج کیا کہ وہ 8 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ بھارت کے بغیر کروا سکتا ہے تو کروا لے۔ ہربھجن سنگھ نے ‘X’ پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ’اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں تو ہم ٹیم نہیں بھیجیں گے۔ اگر کھیلنا ہے تو کھیلو ورنہ نہ کھیلو۔ہندوستانی کرکٹ پاکستان کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے، اگر تم لوگ ہندوستانی کرکٹ کے بغیر زندہ رہ سکتے ہو تو کر لو”۔

پچھلے سال بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے سات سال کے وقفے کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا۔ تاہم اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان کی شرکت اب بھی سوالیہ نشان ہے۔ بھارت نے ایونٹ کے لیے پاکستان جانے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے۔ جب کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے کوئی براہ راست بیان نہیں دیا ہے وہ متعدد بار میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعے اپنے خدشات سے آگاہ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close