ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی ، بابراعظم اور کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) ٹی 20ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ سینئر کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی تاہم ان کی کیٹیگریز میں تنزلی نہیں ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کٹوتی کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ 60لاکھ روپے سے کم ہو کر 40لاکھ روپے ہو سکتی ہے۔ کئی سینئر کھلاڑی پی سی بی کے اس فیصلے سے سخت ناخوش ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کریں۔ واضح رہے کہ پی سی بی کی طرف سے تینوں فارمیٹس میں کھیلنے والے کرکٹرز کو فرنچائز لیگز کے لیے این او سی دینے سے بھی انکار کر دیا ہے تاکہ ان کی انجری اور ورک لوڈ کو کم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں