شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے پر کیا کہا؟

ویب ڈیسک(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک غیرملکی اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں یہ نیا موقع بہت بڑا ہے، اب گوتم گمبھیر پر منحصر ہے کہ وہ اس سے کیسے فائدہ اٹھاتا ہے’۔سابق کپتان نے کہا کہ ‘کبھی کبھار ان کے انٹرویوز وغیرہ سننے کو ملتے ہیں، وہ مثبت اور سیدھی بات کرتے ہیں’۔واضح رہے کہ ماضی میں پاک بھارت میچ کے درمیان گراؤنڈ میں شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی جو عرصہ دراز تک موضوع بحث رہی۔42 سال کی عمر میں گوتم گمبھیر بھارت کے سب سے کم عمر ہیڈ کوچ بنے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوگیا، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں