بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے اگیا

نئی دہلی (پی این آئی)انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ہی ہونگے۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے کپتان سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں 3 بڑے فائنل کھیلے۔جے شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے۔ مجھے بھروسہ ہے کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔بی سی سی آئی سیکریٹری نے مزید کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close