شاداب خان کا سری لنکن ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بڑا کارنامہ

ویب ڈیسک (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے سری لنکن ٹی ٹوینٹی لیگ میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہیٹرک کر ڈالی ، لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو سٹرائکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کینڈی فالکنز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان کی شاندار باولنگ کی بدولت کولمبو سٹرائکرز نے کینڈی فالکنز کو 51 رنز سے شکست دی، شاداب خان نے ہیٹرک کے دوران ونیندو ہسرنگا، آغا سلمان علی اور پون رتھنائکے کو آؤٹ کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا ، شاداب خان نے میچ میں چار اوور میں 22 اسکور دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹرک کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close