ظلم ہو گیا، اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے بعد گدھی کی شامت آ گئی

جھنگ(پی این آئی)ظلم ہو گیا، اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے بعد گدھی کی شامت آ گئی…فصلوں میں گھسنے پر زمیندار کی جانب سے گدھی پر بدترین تشدد کیا گیا۔پولیس کے مطابق زمیندار نے گدھی کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد سے بچنے کیلئے گدھی بھاگتےہوئےخاردار تاروں میں پھنس گئی تھی جب کہ گدھی کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گدھوں پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور حال ہی میں حیدرآباد میں مالک کے تشدد سے ایک گدھے کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں تھی جسے علاج کیلئے کراچی لایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close