روہت شرما ریٹائرڈ،بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلا کپتان کو ن ہوگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

نئی دہلی(پی این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہاردک پانڈیا کو قیادت سنبھالنے کی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔

بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت اس سے قبل 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپیئن بنا تھا۔جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا۔ روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی کپتان کی حیثیت سے کھیلیں گے۔روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ ہاردک پانڈیا بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کی حیثیت سے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل تھے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کی خبریں بھی سامنے آئے تھیں۔ صرف یہی نہیں رواں سال آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کپتانی بھی روہت شرما سے لے کر ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close