ایک اور زوردار دھماکہ

بنوں(پی این آئی) تھانہ صدر کی حدود میں ڈی آئی خان روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا،دھماکے میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،دھماکہ میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close