ویب ڈیسک (پی این آئی)ینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا۔ وہیں پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق بتا دیا۔
قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود سے سوال کیا گیا کہ شاداب خان کو ٹیم میں جگہ دینے کی کیا بڑی وجہ تھی جس پر انہوں نے کہا کہ بیٹرز کی ناکامی کے بعد شاداب کو ٹیم سے ہٹانا ممکن نہیں تھا۔دوسری جانب سینئر سلیکٹر وہاب ریاض نے بتایا کہ اسپن باؤلر اسامہ میر کو کہہ دیا گیا تھا کہ قومی ٹیم میں آپ کی جگہ نہیں بنتی، شاداب کو تجربے کی بنیاد پر قومی ٹیم کا حصہ بنایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے اسامہ میر کا براہ راست چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے رابطہ کرنا بہت افسوسناک بات تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں