پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی مالی مشکلات کا شکار ہے۔
اتھارٹی کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے لئے ایک بھی پیسہ موجود نہیں، فنڈز نہ ہونے سے ٹیکنیکل کالجز میں تدریسی عمل رکنے کا خدشہ ہے۔ دستاویزات کے مطابق نئی بھرتیوں، ریٹائرڈ ملازمین کی تعداد میں اضافہ اور نئے کالجز کے قیام سے سالانہ مختص فنڈز بھی کم پڑ گیا،سالانہ فنڈز کم پڑنے سے طلبہ کے لئے ضروری آلات کی فراہمی بھی مشکل ہے۔ دستاویز میں کہا گیا کہ حکومت ٹیوٹا کیلئے سالانہ 690 ملین روپے کا فنڈز مختص کرتی ہے، فنڈز نہ ہونے سے ریٹائرڈ ملازمین کو 110 ملین روپے پنشن کی ادائیگی باقی ہے، ٹیوٹا نے جاری اخراجات کیلئے حکومت سے 738 ملین روپے کا اضافی بجٹ مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیوٹا کا اپنا ریونیو نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے یہ صوبائی خزانے پر بوجھ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں