سونے کی قیمتوں نے پھر لمبی چھلانگ لگا دی، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

کراچی (پی این آئی)ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بارپھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی،10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2363 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں