ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

وہاب کا کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں ارکان کی تعداد کم کی جائے گی جبکہ پی سی بی سربراہ کے بغیر سلیکشن کمیٹی کے تجربے کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔سابق چیئرمین سلیکشن کمیٹی، جو اب 7 رکنی کمیٹی کے بھی رکن ہیں، ان کا سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے، بطور سینئر منیجر کی خدمات سے بھی بورڈ مطمئن نہیں ہے۔ محمد یوسف سلیکٹر برقرار رہیں گے، البتہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں کیونکہ پاکستان ٹیم کی اب نومبر تک کوئی وائٹ بال سیریز نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close