وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صفائی عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ آپ نے مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ رقم کی، شدید گرمی میں عوام کی خدمت قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔وزیر اعلیٰ نے میونسپل اداروں، ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کے افسران اور عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے کر صفائی مہم کو کامیاب بنایا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے 3 دن بہترین صفائی اورعوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب ،مریم نواز اورٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا، قابل تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close