قومی کرکٹر دیکھنے میں شریف لیکن ۔۔۔ وزیر نے پول کھول دیا

لاہور(پی این آئی)قومی کرکٹر دیکھنے میں شریف لیکن ۔۔۔ وزیر نے پول کھول دیا۔۔۔ پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندرکھاتے،کیا کرتے، سب کو معلوم ہے۔گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ حکومت کوباقی 4 سال کی مدت پوری کرنی چاہیے، (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی مسائل کےحل کے لیے سنجیدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ یہ آخری موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی گروپوں کی رائے مختلف ہے،

پی ٹی آئی گروپوں دھڑوں میں بٹنےکی وجہ سے مذاکرات نہیں ہورہے۔ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے، محسن نقوی کو پوری طرح پتا چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندرکھاتے،کیا کرتے، سب کو معلوم ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close